چین میں کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی پاکستانی دلہن کا ویڈیو بیان
میری شادی کو 5 ماہ ہوگئے ہیں اور میں یہاں بہت خوش ہوں، دلہن حنا پطرس
چینی سفارت کار لیجیان زہآو نے چین میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والی پاکستانی خاتون حنا پطرس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اور چینی لڑکوں کے درمیان اکثر شادیاں کامیاب ہوتی ہیں۔
چین کے سفارت کار لیجیان زہآؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مینگورہ کی رہائشی پاکستانی خاتون حنا پطرس کی اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چین میں بہت خوش ہیں اور سسرالیوں سمیت ہر جگہ انہیں عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔
چینی سفارت کار نے مزید لکھا کہ غیر قانونی شادی کے دھندے میں ملوث ہر شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب تک کی تحقیقات میں پاکستانی لڑکیوں کی جبری جسم فروشی یا اعضاء چرانے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : چینی لڑکوں کےساتھ 1500 سے زائد پاکستانی لڑکیوں کی شادیوں کا انکشاف
واضح رہے کہ دھوکے سے پاکستانی لڑکیوں سے چینی لڑکوں کی شادی کرا کر چین میں جسم فروشی پر مجبور کرنے یا اعضاء نکالنے کی شکایات پر پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے کئی چینی لڑکوں اور شادی کروانے والے بروکرز کو حراست میں لیا ہوا ہے۔