عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گے فردوس عاشق

سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں، مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 19, 2019
سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں، مشیر اطلاعات

مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مریم نواز بلاول بھٹو کی افطاری میں جارہی ہیں، دو لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہد کرنے جارہے ہیں، افطاری کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گینگ کی شکل میں سیاسی جماعتیں اپنی ترجیحات کا تعین کریں گی، سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی، ان لیڈران سے پوچھنا چاہتی ہوں اس افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جارہی ہے، عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاو کا بیانیہ دیتے رہے ہیں اور عمران خان ہی اس قوم کے لیے واحد روشن چراغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جوعمران خان پرتابڑ توڑ حملےکرتا تھا، حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں