ملیرمیں چھت کا پنکھا سرپرگرنے سے 9 سالہ بچی دم توڑگئی

متوفیہ بدعی ملیر15 کی رہائشی تھی، ورثا پولیس کارروائی کے بغیرلاش لے گئے


Staff Reporter May 20, 2019
متوفیہ بدعی ملیر15 کی رہائشی تھی، ورثا پولیس کارروائی کے بغیرلاش لے گئے (فوٹو: فائل)

چھت کا پنکھا سرپر گرنے سے 9 سالہ کمسن بچی دم توڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر 15 پر گھر میں چھت کا پنکھا سر پر گرنے سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق متوفیہ کی شناخت بدعی دختر سلیم کے نام سے کی گئی۔

متوفیہ کے ورثا بچی کو جناح اسپتال لے جانے کے لیے ملیر 15 پر واقع ایدھی بوتھ پر لائے تھے اور بتایا تھا کہ وہ ملیر 15 کے رہائشی ہیں بچی پر چھت کا پنکھا گرگیا اسے اسپتال لے جانا ہے جس پر بچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، ورثا نے پولیس کارروائی نہیں کرائی اور موت کی تصدیق کے بعد لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں