تیسرا ٹی 20 ارم جاوید کی ففٹی پاکستان فتحیاب
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں برتری مل گئی، ندا ڈار 32 اور عالیہ30 رنز بناکر نمایاں
پاکستان نے تیسرے ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے مات دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ارم جاوید نے 55 کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی میزبان سائیڈ نے 3 وکٹ کھوکر138رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر لیزل لی 2 رنز بناکر بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی عمدہ فیلڈنگ کی بدولت رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں، ٹیزمن بریٹس اور نیڈائن ڈی کلارک نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 92 تک پہنچادیا، ان کے درمیان 80 رنز کی ساجھے داری بنی، نیڈائن 35 بالز پر 36 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوئیں، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل رہے، انھیں رامین شمیم کی گیند پر کائنات امتیاز نے کیچ کیا، شول ٹائرون کھاتہ کھولے بغیر عالیہ ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں، تاہم ٹیزمین کو سون لوس نے جوائن کرلیا، دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 44 رنز کی ساجھے داری بنی، ٹیزمین61 بالز پر 70 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، انھوں نے 9 باؤنڈریز اور ایک سکسر بھی لگایا، کپتان لوس 28 پر ناٹ آؤٹ رہیں، انھوں نے 5 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 بالز قبل 6 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔
قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز اگرچہ پراعتماد نہیں رہا، 3 پلیئرز 3 کے ٹوٹل پر میدان بدر ہوگئیں، عمیمہ سہیل صفر کی خفت کا شکار ہوئیں، جویریہ خان 2 رنز تک محدود ہوگئیں، کپتان بسمہ معروف بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہیں، وہ صرف ایک رن بناپائیں، تاہم ٹاپ تھری کے میدان بدر ہونے کے بعد ندا ڈار اور ارم جاوید نے چوتھی وکٹ کیلیے 77 کی ساجھے داری بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پر ڈال دیا، ندا ڈار 32 رنز بناکر پویلین رخصت ہوئیں، ارم نے عالیہ ریاض کی سنگت میں اسکور کو 124 تک پہنچایا لیکن اس ٹوٹل پر عالیہ ہمت ہار گئیں، انھوں نے 30 رنز بنائے، 132 کے ٹوٹل پر ارم جاوید بھی 55 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، تاہم کائنات امتیاز (7) اور ثنا میر(6) نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا، موسلین ڈینئیلز نے 13 رنز دیکر3 وکٹیں اڑائیں، شبنم اسماعیل نے 12رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا۔سیریز کے دونوں اختتامی میچز بینونی میں بالترتیب بدھ اور جمعرات کو شیڈول ہیں۔