سپریم کورٹعمران غیرمشروط معذرت نامہ کل داخل کرائینگے

توہین عدالت کیس کی ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ کے تمام معاملات طے پاچکے ، نجی ٹی وی


INP August 27, 2013
چیف جسٹس نے اسی وجہ سے اپنی سربراہی میں بینچ توڑ کرنیا بینچ بنادیا،رپورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (کل) بدھ کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل بینچ کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق کل سماعت کے موقع پر عمران خان پیش نہیں ہوں گے، انکے وکیل اور پارٹی کے سینئر نائب صدر حامد خان عدالت میں عمران خان کی طرف سے غیرمشروط معذرت نامہ داخل کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں چند روز قبل عمران خان کی سینئر وکلا سے ملاقات ہوئی جس میں وکلا نے عمران خان کو عدالت سے محاذ آرائی کے بجائے معذرت سے معاملہ ختم کرنے کا مشورہ دیا اور اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے مجوزہ معذرت نامے کا ڈرافٹ بھی تیار کیاگیا۔



نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی ''ہیپی اینڈنگ'' کیلیے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اوراسی وجہ سے چیف جسٹس نے عمران خان کے کیس کے لیے اپنی سربراہی میں بینچ توڑکرنیا بینچ بنایا ہے ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عدالت میں عمران خان کی طرف سے عدلیہ کیلیے شرمناک لفظ استعمال کرنے پرغیرمشروط طور پرمعذرت کی جائیگی ۔ جسے قبول کرکے کیس ختم کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |