شکار پورمیں 2 کاروں میں ہولناک تصادم بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

حادثہ بھیوواہ کے مقام پر تیزرفتار ی کی وجہ سے پیش آیا


ٹی وی رپورٹ May 20, 2019
ایک خاندان سکھر سے جیکب آباد جارہا تھا،د وسری گاڑی میں صوفی فنکار تھے جو سچل سرمست ؒ کے عرس میں جارہے تھے، پولیس فوٹو: فائل

سندھ کے علاقے شکارپور میں قومی شاہراہ پر 2 کاروں کے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 4 کم عمر بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اتوار کو شکارپور کے علاقے میں قومی شاہراہ کے قریب بھیو واہ کے مقام پر 2 تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایدھی کی ایمولنس کو اطلاع دی گئی لیکن ان کے آنے میں تاخیر کے باعث موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا اور سول اسپتال شکارپور منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ایس ایس پی شکارپور ساجد امیر سدزوئی کے مطابق حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، دونوں متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیک آباد سے تھا جو سکھر سے اپنے گاؤں جارہے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں صوفی فنکار سوار تھے جو حضرت سچل سرمستؒ کے عرس پر جارہے تھے۔حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بعد ازاں 6 افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ بہت ہی افسوس ناک ہے، حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ ہے جبکہ لاشوں کو سرد خانے میں رکھا گیا ہے اور ورثا کے رابطے اور شناخت کے بعد لاشیں حوالے کی جائیں گی۔شکارپور، لاڑکانہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق جیکب آباد اور لاڑکانہ سے ہے ، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بھرانی برادری کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جن میں 60 سالہ حاجی گلاب ، 40 سالہ دل مراد ، 10 سالہ فہد ،30 سالہ زینب ، 8 سالہ انیلا بنت ، 6 سالہ شکیل، 5 سالہ یاسر اور 18 سالہ یاسین بھرانی شامل ہیں جاں بحق ہو گئے جبکہ لاڑکانہ کی طرف جانے والی دوسری گاڑی میں سندھ کی مشہور گلوکارہ لیلا سورٹھ ، 50 سالہ نمانو سموں اور دیگر 4 افراد سوار تھے، ان میں نمانو سموں اور جانب چانڈیو نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمی گلوکارہ لیلا سورٹھ، عبدالحفیظ سندھرانی، کامران سموں، عضرا بھرانی، فیاض اور شاہد بھرانی کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلوکارہ اپنے ایک مریض کو لیکر شکار پور آئی تھی اور بعد ازاں ساتھیوں سمیت لاڑکانہ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |