بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک ارب سے زائدکی دہری ادائیگیاں

1ارب 35کروڑجنوری تا مارچ 2012 میں پہلے منی آرڈر،جون میں ڈیبٹ کارڈسے دیے گئے


INP August 27, 2013
1ارب 35کروڑجنوری تا مارچ 2012 میں پہلے منی آرڈر،جون میں ڈیبٹ کارڈسے دیے گئے. فوٹو: فائل

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ارب 35 کروڑ 90 لاکھ روپے کی دہری ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

جنوری تا مارچ 2012 کے عرصے میں بے نظیر انکم سپورٹ انتظامیہ نے پہلے مذکورہ رقم لوگوں کو منی آرڈر کی جبکہ بعد میں جون 2012ء میں بینظیر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے انھی لوگوں کو دوبارہ ایک ارب35 کروڑ روپے ادا کیے گئے ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2012-13 میں اس بدعنوانی کا انکشاف کرتے ہوئے حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ ذمے داران کا تعین کرے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔



رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ سے جب اس بابت وضاحت طلب کی گئی تو انھوں نے تسلیم کیا کہ واقعی جنوری تا مارچ 2012ء کے عرصے میں رجسٹر افراد کو دہری ادائیگیاں ہوئیں ۔ یہ بے قاعدگی ادائیگیوں کا نظام محکمہ ڈاک سے بینظیر ڈیبٹ کارڈ پر منتقل کرنے کے عمل کے دوران متعلقہ اداروں میں مناسب رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں