مظفرگڑھ نوابزادہ نصراللہ کا پوتا بجلی چور نکلا‘ مقدمہ درج

نوابزادہ بلال کے فش فارم پر چھاپہ ‘ لاہور میں12دکانوں پر بجلی چوری پکڑی گئی‘3ملزم گرفتار


Numaindgan Express August 27, 2013
نوابزادہ بلال کے فش فارم پر چھاپہ ‘ لاہور میں12دکانوں پر بجلی چوری پکڑی گئی‘3ملزم گرفتار. فوٹو ایکپسریس نیوز

بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن گزشتہ روز بھی جاری رہا، اسلام پورہ میں وزیر اعلٰی ٹاسک فورس نے سینئر ایڈمن آفیسر عرفان خالد کی قیادت میں کارروائی کے دوران ڈائریکٹ کنڈے لگا کربجلی چوری کر نے والی12دکانوں پر چھاپے مارے اور3ملزموں آصف، عابد اور رؤف کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کہا کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں واپڈا ٹیم نے نوابزادہ نصراللہ کے پوتے اور نوابزادہ منصور کے بیٹے نوابزادہ بلال کے فش فارم پر چھاپہ مارا اور بجلی چوری کرنے پر میٹر اور تار قبضہ میں لے لئے، ڈی سی او مظفر گڑھ فراست اقبال نے نوابزادہ بلال احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کا حکم دیدیا، ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی سروس میں چوری کا ایسا خطرناک طریقہ پہلی بار دیکھا، ملزم پر 12 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔



ضلع سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹاؤن، بھاگٹانوالہ، مڈھ رانجھا، لکسیاں اور میلہ میں 19بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے، رحیم یارخان میں میپکو نے آپریشن کرتے ہوئیخاتون سمیت مزید 14 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کر لئے، خیبرپختونخوا کے شہر پبی میں35بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، اے پی پی کے مطابق پشاور میں ٹیموں نے صادق آباد کے علاقے میں ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرتے 20 افراد کو موقع پر پکڑ لیا اور مقدمات درج کر لئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں