اسرائیل میں میوزیکل ایونٹ کے دوران فلسطینی جھنڈا لہرا دیا گیا

واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے ہمیں ائیر پورٹ پر بھی ہراساں کیا، آئس لینڈ بینڈ


ویب ڈیسک May 21, 2019
واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے انھیں ائیر پورٹ پر بھی ہراساں کیا، آئس لینڈ بینڈ (فوٹو: سوشل میڈیا)

یورپ کی جانب سے اسرائیل میں منعقدہ میوزیکل مقابلے میں آئس لینڈ کے فنکاروں نے فلسطینی جھنڈا لہرا دیا۔

یورپ کا مشہور زمانہ میوزیکل مقابلہ "یورو ویژن" اسرائیل میں کرانا انتظامیہ کو مہنگا پڑگیا، مقابلے کے دوران اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم پر گلوکار بھی چپ نہ رہ سکے آئس لینڈ کے فنکاروں نے تقریب میں فلسطینی جھنڈا لہرا دیا۔

آئس لینڈ کے فنکاروں کی جانب سے جھنڈا لہرانے کے اقدام پر متعصب انتظامیہ بھڑک اٹھی۔ انتظامیہ نے فنکاروں سے نہ صرف جھنڈا چھین لیا بلکہ جرمانے سمیت مختلف انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب آئس لینڈ بینڈ کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے انھیں ائیر پورٹ پر بھی ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر دن بھر آئس لینڈ کے فنکاروں کی تعریف کی جاتی رہی۔

واضح رہے کہ ایونٹ اسرائیل میں کروانے پر فلسطینیوں نے تمام بینڈ سے اس کے بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں