نجی ٹی وی کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ واپس لیا جائے الطاف حسین

وزیراعلیٰ بلوچستان اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صحافیوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے احکام جاری کریں گے.


Express Desk August 27, 2013
وزیراعلیٰ بلوچستان اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صحافیوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے احکام جاری کریں گے. فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ یہ امر سمجھ سے بالاتر ہے کہ ملک میں اس وقت سنگین داخلی اور خارجی بحران سے گزر رہا ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے لیکن اس پر توجہ دینے کے بجائے حکومت بلوچستان، صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صحافیوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے احکام جاری کریں گے.

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی کے خلاف مقدمات کے اندارج کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی صحافت پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |