کنٹرول لائن پرواضح پالیسی اپناکر مذاکرات کے ذریعے حل نکالناچاہیےامین فہیم

جمہوری حکومت میں ہرایک کواپنی رائے کے اظہارکا آزاد حق حاصل ہے۔ امین فہیم


Online August 27, 2013
جمہوری حکومت میں ہرایک کواپنی رائے کے اظہارکا آزاد حق حاصل ہے۔ امین فہیم فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے سینئررہنما، سابق وفاقی وزیر، رکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ حکومت کولائن آف کنٹرول پرواضح پالیسی اپنانی ہوگی اورمذاکرات کے ذریعے اس کامکمل حل نکالناچاہیے۔

پیرکی شام میڈیاسے گفتگوکے دوران انھوںنے کہاکہ جب تک ہندوستان کواینٹ کاجواب پتھرسے نہیںدیاجائے گا، ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاںجاری رہیں گی۔انھوںنے کہاکہ لاہورواقعہ قابل مذمت ہے۔ یہ جمہوری حکومت کاکام نہیں کہ وہ پرامن مظاہرین پرتشددکرے بلکہ جمہوری حکومت میں ہرایک کواپنی رائے کے اظہارکا آزاد حق حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |