سعودی عرب 100 ارب ڈالر کی لاگت سے 16 ری ایکٹر بنائیگا

16 میں سے پہلے 2 ایٹمی ری ایکٹر اگلے 10 سال میں مکمل کرلیے جائیں گے۔

16 میں سے پہلے 2 ایٹمی ری ایکٹر اگلے 10 سال میں مکمل کرلیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلیے 100 ارب ڈالر کی لاگت سے 16 ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جن کی مجموعی پیداواری گنجائش 22 ہزار میگاواٹ ہوگی۔


سعودی عرب کے کنگ عبداللہ سٹی برائے ایٹمی اور ری نیوایبل انرجی کے کوآرڈینیٹر عبدالغنی بن ملائباری نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ 16 میں سے پہلے 2 ایٹمی ری ایکٹر اگلے 10 سال میں مکمل کرلیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیری لاگت ملک کے خصوصی گرم موسمی حالات کی وجہ سے زیادہ ہوگی۔ ان پلانٹس کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کیلیے سعودی عرب کے شہریوں کو مناسب تربیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک مستقبل کی توانائی کی ضروریات سے نمٹنے کیلیے ایٹمی توانائی کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
Load Next Story