داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار حملہ آور کی بھی شناخت

خودکش حملہ آور صادق اللہ افغان شہری جب کہ گرفتار سہولت کار محسن خان چارسدہ کا رہائشی ہے، ذرائع سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 21, 2019
8 مئی کو داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کا ایک سہولت کار گرفتار کرلیا ہے جب کہ خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردی کے اس واقعے کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار سہولت کار کا نام محسن خان ہے اور وہ چارسدہ کے علاقے شب قدر کا رہائشی ہے، اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب سانحے کے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا اور افغانی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر سڑک پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |