وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائش گاہ میں ہوا


ویب ڈیسک May 21, 2019
علی محمد مہر سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں فوٹو: فائل

وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانپور مہر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منگل کی صبح سحری کے وقت سردار علی محمد مہر کو دل کی تکلیف ہوئی تھی، وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم علی محمد مہر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔

سردار علی محمد مہر 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں