پی سی بی کا جنید خان کی متنازعہ ٹوئٹ ہٹانے کے بعد کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

جنید خان نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی


ویب ڈیسک May 21, 2019
فاسٹ بولر کی جانب سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر جنید خان کی جانب سے سوشل میڈیا سے متنازعہ ٹوئٹ ہٹانے کے بعد قومی کرکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

فاسٹ بولر جنید خان نے گزشتہ روز ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے سچ کڑوا ہوتا ہے کہ پیغام کو ملکی و غیر ملکی میڈیا نے اہمیت دی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل جنید خان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا۔

فاسٹ بولر کی جانب سے سوشل میڈیا پر سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا اور عندیہ دیا ہے کہ چونکہ جنید خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے لہذا پی سی بی کا بھی فاسٹ بولر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں