جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کا آرمی کیمپ پر حملہ ناکام 4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں رات ساڑھے 12 بجے کے قریب آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک August 27, 2013
دہشت گردوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کے پاس ہیں اور فورسز نے صورت حال پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

سیکورٹی فورسز نے شددت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے رات ساڑھے 12 بجے کے قریب آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دہشت گردوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کے پاس ہیں اور فورسز نے صورت حال پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے تاہم دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں