کراچی ميں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
قذافی ٹاؤن ميں ٹرانسپورٹر راجہ میر سے ملزمان نے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا اورنہ دینے پرقتل کردیا۔
شہر ميں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دوخواتین اور سیاسی کارکنوں سمیت 10 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
کھارادر میں 12 سے زائد موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں فرحان شیخ، محمد عباس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ قذافی ٹاؤن ميں ٹرانسپورٹر راجہ میر سے ملزمان نے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا اورنہ دینے پرقتل کردیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ سےدوبوری بند لاشیں ملیں۔
ملیر محبت نگر ميں فائرگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پرانی سبزی منڈی کے قریب گوہر آباد ميں منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہگیر 12 سالہ صدف ہلاک ہوگئی۔ گارڈن کے علاقے کشتی والی مسجد کے قریب فائرنگ سےنامعلوم شخص چل بسا، اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں چار بچوں کی ماں بیوہ رابعہ کو رکشہ ڈرائیور نےقتل کردیا۔
دوسری جانب لیاری میں ہنگورآباد، بہارکالونی، شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ، جونا مسجد، دبئی چوک اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے سے جاری مسلح تصادم، فائرنگ اور راکٹ حملوں میں اب تک 10خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں کو لیاری جنرل اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔