اپوزیشن کی افطارپارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے خورشید شاہ
علیم خان کی ضمانت پر رہائی سے عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، رہنما پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کی بیٹھک ہوتی رہتی ہے لیکن اپوزیشن کی ایک افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے، افطارپارٹی میں آیندہ کےلیےلائحہ عمل بنایا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود تسلیم کیا کہ وہ ناکام ہوئی، ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے، مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، پہلے بجٹ بنانے میں ہمیں آئی ایم ایف تجاویزدیتی تھی، اب آئی ایم ایف ہی پورا بجٹ بنارہی ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیا گروی رکھا گیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جتنے الزامات عبدالعلیم خان پر ہیں اس سے آدھے بھی شرجیل میمن پر نہیں ہوں گے لیکن تحریک انصاف کو انصاف نہیں ملے گا تو اور کس کو ملے گا، علیم خان کی ضمانت پر رہائی سے عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، اگر یہ گٹھ جوڑ نہیں تو شرجیل میمن کو 2 سال سے ضمانت کیوں نہیں ملی، دکھاوے کے لیے عبدالعلیم خان کی قربانی دی گئی۔