وسیع ذخائر کے باوجود گندم کی قیمت میں اضافہ جاری

اضافے کے بعد خوردہ سطح پر آٹے کی قیمت میں ایک روپے کلو کا اضافہ کیا گیا ہے


Business Reporter August 27, 2012
گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملوں نے آٹے کی قیمت بھی بڑھادی۔ فوٹو: فائل

ملک میں گندم کے وسیع ذخائر کی موجودگی کے باوجود قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، کراچی ریٹیل گراسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری محمد فرید قریشی کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی 50کلو کی بوری کی قیمت 30روپے اضافے سے 1650روپے، فائن آٹے کی بوری کی قیمت 50روپے اضافے سے 1800روپے جبکہ میدے کی بوری کی قیمت 40روپے اضافے سے 1815 روپے ہوگئی ہے۔

اضافے کے بعد خوردہ سطح پر آٹے کی قیمت میں ایک روپے کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹا 35روپے، فائن 38روپے اور میدہ 40 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، رمضان کے بعد گھی تیل کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود گھی تیل کمپنیوں نے بھی قیمت میں اضافے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے چینی تھوک سطح پر 51.40 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں