نواز شریف مشکل میں نیب کو ایک اور کیس میں تفتیش کی اجازت

33 مہنگی گاڑیوں کی درآمد میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،نیب


ویب ڈیسک May 21, 2019
33 مہنگی گاڑیوں کی درآمد میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،نیب فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف کے خلاف ایک اور مقدمے میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

سارک کانفرنس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے الزام میں احتساب عدالت نے نیب کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پر نیب انکوائری جاری ہے۔ نیب کے مطابق 16-2015 میں غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی کے نام پر33 مہنگی گاڑیاں درآمد کی گئیں، جس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

تفتیشی افسر نے گاڑیوں کی خریداری کے کیس سے نوازشریف کے تعلق کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا اور جیل میں تفتیش کی اجازت مانگی۔ احتساب عدالت نے ریکارڈ کی روشنی میں نوازشریف سے تفتیش ضروری سمجھتے ہوئے اجازت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔