تحفظ کی یقین دہانی پر ڈاکٹروں نے احتجاجی مہم موخر کردی

سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال و احتجاجی مہم ایک ہفتے کیلیے موخرکردی


Staff Reporter August 27, 2012
آج سے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھل جائیں گی، پی ایم اے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروںکے تحفظ کی یقین دہانی کے بعدسرکاری اسپتالوں میں ہڑتال و احتجاجی مہم ایک ہفتے کیلیے موخرکردی اورپی ایم اے نے اعلان کیا ہے کہ آج(منگل) سے تمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی کھلے گی ،

پی ایم اے سندھ نے یہ اعلان پیرکومشترکہ اجلاس کے بعد کیاجس میں سے سول اسپتال،ڈاویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت اورپی ایم اے کے فیصلے کی حمایت کی ہے، قبل ازیں پیرکوڈائومیڈیکل کالج میں ڈائو یونیورسٹی سول اسپتال پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اورقانون نافذکرنے والے اداروںکے مشترکہ اجلاس ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں