حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی

مشکل صورتحال سے نمٹنے میں عوام کی طاقت پر یقین ہے، وفاقی کابینہ


ویب ڈیسک May 21, 2019
مشکل صورتحال سے نمٹنے میں عوام کی طاقت پر یقین ہے، وفاقی کابینہ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔

حکومت کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 10 لاکھ نوجوان اس پروگرام سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے اور وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا کامیاب جوان پروگرام کے لئے 3 کروڑ ڈالرز کا اعلان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو قرضے ملنےسےنوکری کی تلاش سے بچ جائے گا اور اپنا کام کرے گا، بینک 6 فیصد سود پر ایک سے پانچ لاکھ تک کے قرضے دے گا اور نوجوان کو 10 فیصد ایکوٹی دینی ہوگی، مثلا 5 لاکھ قرض کے لیے 50 ہزار روپے ایکوٹی جمع کرانی ہوگی اور بینک 6 فیصد سود پر قرض دے گا، اسی طرح 5 سے 50 لاکھ پر قرض کے لیے ایکوٹی 20 فیصد ہے اور بینک 8 فیصد سود پر قرض دے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈالرکی اونچی اڑان پر کابینہ کو بریفنگ دی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے تلخ حقیقت بتائی، کابینہ نے عزم دہرایا کہ مشکل صورتحال سے نمٹنے میں عوام کی طاقت پر یقین ہے، ہفتے کو وہ طویل مدتی معاشی منصوبہ میڈیا پر جاری کریں گے، جس میں پچھلی حکومتوں کے معیشت پر خودکش حملوں سے آگاہ کیا جائے گا اور موجودہ حکومت کے معاشی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |