حج کوٹہ نیلامی کیس سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حج کوٹہ کی نیلامی کا حکم دے،سپریم کورٹ


ویب ڈیسک August 27, 2013
لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس کے فیصلے میں نیلامی کے ذریعے سب سے سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جج کوٹے کی نیلامی سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ حج کوٹہ کی نیلامی کا حکم دے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عدلیھ کو اختیار نہیں ہے کہ وہ ایگزیکٹیو کی پالیسی معاملات میں مداخلت کرے اور حج کوٹہ کی نیلامی کا حکم دے۔

اس سے قبل 30 جولائی کو حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کوٹے کی تقسیم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کوٹے کی تقسیم حج پالیسی 2013 کے مطابق کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹہ کیس کے فیصلے میں نیلامی کے ذریعے سب سے سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں