عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی وزارت مذہبی امور


عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اعلامیہ، فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا، اور عید کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔