راولپنڈی میں 60 سالہ شخص 12 لاکھ کی انعامی رقم نکلنے کا سن کر دم توڑ گیا

ضرارپرائز بانڈ لے کر بینک پہنچا تو اس کو پتہ چلا کہ اس کا 12لاکھ کا انعام نکل گیا ہے جس سے اس کو دل کا دورہ پڑگیا


ویب ڈیسک August 27, 2013
22 نمبر چونگی کے قریب بینک پہنچنے پر ضرار کو پتہ چلا کہ اس کا 12 لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے، فوٹو: فائل

پرائز بانڈ کے ذریعے 12 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا نکلنے کا سن کر 60 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا راولپنڈ ی کا 60 سالہ ضرار نامی شخص کے پاس کافی عرصے سے پرائز بانڈ موجود تھا جس کی اس نے کبھی خبر نہیں لی تھی تاہم آج وہ اچانک 22 نمبر چونگی کے قریب بینک میں پہنچا اور انعامی اسکیم کے حوالے سے اپنے پرائز بانڈ کا نمبر چیک کروایا تو بینک انتظامیہ کی جانب سے اسے بتایا گیا کہ اس کا 12 لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے، یہ خبر سنتے ہی ضرار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بینک انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کو فون کیا تاہم امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گیا۔

ریسکیو راولپنڈی کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرار کو پرائز بانڈ کی انعامی رقم کا سن کر خوشی سے دل کا دورہ پڑا اور وہ بینک کے احاطے میں ہی دم توڑ گیا جس کےبعد اس شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں