پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز وزیراعظم سے کیا جائے بلاول

یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، بلاول کا اسلام آباد میں پیشہ ور گداگروں کی گرفتاری پر ردعمل

یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، بلاول کا اسلام آباد میں پیشہ ور گداگروں کی گرفتاری پر ردعمل (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف مہم پر کہا ہے کہ اگر واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔



بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
Load Next Story