وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر حامد کرزئی کی ون آن ون ملاقات

دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا کیونکہ دونوں کا مستقبل امن سے وابستہ ہے،وزیراعظم


ویب ڈیسک August 27, 2013
پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم۔ فوٹو فائل

وزیراعظم نوازشریف سے افغان صدرحامد کرزئی نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں افغانستان میں سیاسی مفاہمت اورمستقبل کی پالیسی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے مری میں اپنی رہائش گاہ پر افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان سے آئندہ سال نیٹو افواج کے انخلا اور مستقبل کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا کیونکہ دونوں کا مستقبل امن سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا، ہمیں خطے میں امن کے لیے مثبت ایجنڈا سامنے لانا ہوگا، وزیراعظم میاں نوازشریف نے افغان صدرحامد کرزئی کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |