ملالہ یوسف زئی ’’انٹرنیشنل چلڈرن پیس ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد

ملالہ ایک بہادر لڑکی ہیں جنہوں نے طالبان کا مقابلہ کیا اورمتاثر ہونے کے باوجود اپنے کام کو نہ چھوڑا، ایوارڈز انتظامیہ

ملالہ ایک بہادر لڑکی ہیں جنہوں نے طالبان کا مقابلہ کیا اورمتاثر ہونے کے باوجود اپنے کام کو نہ چھوڑا، ایوارڈز انتظامیہ. فوٹو: فائل

طالبان کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

آئندہ ماہ ہالینڈ میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں 16 سالہ ملالہ یوسف زئی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ملالہ یوسف زئی بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، اس حوالے سے ایوارڈز کی انتظامیہ کاکہنا تھا کہ ملالہ ایک بہادر لڑکی ہیں جنہوں نے طالبان کا مقابلہ کیا اورمتاثر ہونے کے باوجود اپنے کام کو نہ چھوڑا۔


واضح رہے ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے ، تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ بھی قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story