فراغت سے قبل چیف سلیکٹر کے ایک اور ٹور کا اہتمام
انضمام کی آج انگلینڈ روانگی، بیٹسمینوں کو ’’قیمتی مشوروں‘‘ سے نوازیں گے۔
KARACHI:
فراغت سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ایک اور غیر ملکی دورے کا اہتمام ہوگیا، وہ لندن روانہ ہونے والے سابق کپتان 15جون تک بیٹسمینوں اور کوچنگ اسٹاف کو ''قیمتی مشوروں'' سے نوازیں گے۔
ورلڈکپ میں شریک دیگر ٹیموں کے سلیکٹرز اپنے اسکواڈز منتخب کرنے کے بعد فارغ بیٹھ گئے، مگر پیر کو پاکستان کے حتمی 15کھلاڑیوں کا اعلان کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنا ٹورز کا شوق پورا کرنے کیلیے بدھ کو انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں،میگا ایونٹ کے بعد ان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی اطلاعات پہلے ہی سامنے آ چکیں، لہذا یہ ان کا بطور چیف سلیکٹر آخری دورہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان 15جون تک وہاں قیام کریں گے، پاکستان ٹیم آئی سی سی کی مہمان بن چکی، ہوٹل میں اسکواڈ کے سوا کسی غیر کو قیام کی اجازت نہیں،لہذا چیف سلیکٹر برمنگھم میں رہائش اختیار کریں گے، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کو دستیاب اور بیٹسمینوں کو بہتری لانے کیلیے ''قیمتی مشورے'' دیں گے۔ وہ پلیئنگ الیون کے انتخاب میں بھی ٹیم مینجمنٹ کی مدد کریں گے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پہلے سے موجود اور دورہ انگلینڈ میں گرین شرٹس کی بیٹنگ بھی بہتر رہی ہے۔دوسری جانب بورڈ ترجمان نے انضمام الحق کی انگلینڈ روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں، وہ نیٹ پر بیٹسمینوں کی خامیوں کو دور کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں، پلیئنگ الیون کے انتخاب میں اگر ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد مدد لینا چاہیں تو انضمام الحق دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیف سلیکٹر کم از کم اس بات پر خصوصی توجہ دیتے ہیں کہ ٹیم انگلینڈ جائے تو چند روز کیلیے ان کا دورہ بھی ہو، یو اے ای کے ٹور میں ان کی دلچسپی کم ہوتی ہے۔