سابق آسٹریلوی اوپنر مائیکل سلیٹر کو اپنی 2 خواتین دوستوں سے الجھنے پر جہاز سے اتار دیا گیا

بعد میں مائیکل سلیٹر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔


AFP May 22, 2019
بعد میں مائیکل سلیٹر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق اوپنر مائیکل سلیٹر کو اپنی ہی 2 خواتین دوستوں سے الجھنے پر جہاز سے اتار دیا گیا۔

مائیکل سلیٹر سڈنی سے اپنے آبائی علاقے واگاواگا جانے کیلیے جہاز پر سوار ہوئے جہاں پر اپنی ہی 2خواتین دوستوں کے ساتھ ان کی بحث ہوگئی، جس کے بعد انھوں نے خود کو جہاز کے ٹوائلٹ میں بند کردیا، انھیں باہر نکالنے کیلیے سیکیورٹی طلب کرنا پڑی اور پھر جہاز سے اتار دیا گیا۔

اس ہنگامے کی وجہ سے فلائٹ آدھے گھنٹے تاخیر کا شکاربھی ہوئی تاہم بعد میں سلیٹر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔