جمشید ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق بلڈر فرار

درخواستیں وصول کرنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی پیش آنے والے سانحے کا اصل سبب ہے،علاقہ مکین

بلڈر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

جمشید ٹاؤن کے علاقے محمود آباد نمبر 2 میں مقامی بلڈر کی زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جب کہ بلڈر موقع سے فرار ہوگیا۔

گزشتہ روز جمشید ٹاؤن 2 کے علاقے محمود آباد نمبر 2 میں مقامی بلڈر راشد گجر کی زیر تعمیر عمارت کی دیوار برابر میں موجود گھر پر گرگئی جس سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جب کہ مقامی بلڈر راشد گجر موقع سے فرار ہوگیا۔




واقعے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ بلڈنگ کی غیر معیاری خلاف ضابطہ تعمیرات کی درخواستیں متعدد بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جمع کروائیں کہ بلڈرز ناقص تعمیرات کی وجہ سے شہریوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔



علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ درخواستیں وصول کرنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی پیش آنے والے سانحے کا اصل سبب ہے جب کہ بلڈر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
Load Next Story