بھارتی جارحیت سے خطے میں ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر

اقوام متحدہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری بند کروا کر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرائے، وزیراعظم آزاد کشمیر


ویب ڈیسک August 27, 2013
وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ بھارتی جارحیت سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے خطے میں ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر کے 12 سیکٹرز متاثر ہوئے ہیں، بھارتی فوج نکیال، لاجونت ، راولاکوٹ، فارورڈ کہوٹہ، عباس پور اور سیالکوٹ سیکٹر میں کئی روز سے فائرنگ اور گولہ باری کررہی ہے جس کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اورلوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اگر حالات اسی طرح برقرار رہے تو دونوں ممالک کے درمیان ایک اور جنگ بھی ہوسکتی ہے جو کسی کے لئے بھی مفید نہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری بند کروا کر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرائے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری ہے اور اب تک پاکستانی اہلکاروں سمیت کئی افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں