پلانٹ فار پاکستان نے 9 کروڑ 54 لاکھ پودے لگا دیئے

پلانٹ فار پاکستان کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کے دوران 14کروڑ 16 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔


شبیر حسین May 22, 2019
پلانٹ فار پاکستان کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کے دوران 14کروڑ 16 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔فوٹو: فائل

وزارت موسمیاتی تبدیلی ''پلانٹ فار پاکستان'' کے تحت موسم بہار شجر کاری مہم میں9 کروڑ 54 لاکھ پودے لگادیے۔

''پلانٹ فار پاکستان'' کے تحت پنجاب نے ایک کروڑ 20 لاکھ ، سندھ نے ایک کروڑ 30 لاکھ، پختونخوا نے10 کروڑ، بلوچستان نے 12لاکھ، آزاد کشمیر نے 48 لاکھ ، گلگت بلتستان نے70 لاکھ ، سی ڈی اے نے 5لاکھ ،این ایچ اے نے 5 لاکھ ، وزارت دفاع نے5 لاکھ جبکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے20 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس میں سے اب تک ملک بھر میں9 کروڑ54لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔

حکام نے حکمت عملی تیار کی تھی جس کے تحت افتتاحی روز9 فرروی کو وزیر اعظم نے بلوکی میں قبضہ مافیا سے واگزار شدہ 2500ایکڑ سر کاری اراضی پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کی تھی۔

واضح رہے کہ پلانٹ فار پاکستان کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کے دوران 14کروڑ 16 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |