نیب کی کارروائی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی گرفتار

خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، ذرائع

خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

نیب نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب سندھ نے رات گئے کراچی میں بڑی کارروائی کے بعد سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا جب کہ نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، وہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔
Load Next Story