کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف سندھ تاجر اتحاد کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی

بھتہ خوری نہ روکی گئی تو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، صدر سندھ تاجر اتحاد


ویب ڈیسک August 27, 2013
آل کراچی تاجراتحاد نے حکومت سندھ کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ فوٹو: آئی این پی

کراچی میں بدامنی اور بھتہ مافیا کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر سندھ تاجر اتحاد نے شہر میں غیر معینہ مدت اور پاکستان بھر میں ایک روزہ ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران تاجر تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں نے کراچی کے شہریوں اور تاجروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھتہ مافیا کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جاتی اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر سے جرائم اور بھتہ مافیا کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں امن کے لئے کوششیں نہ کی گئی تو تاجر برادری سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے گھیراؤ کے علاوہ شہر میں غیر معینہ مدت اور ملک بھر میں کم از کم ایک دن کی ہڑتال کرے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری کے خلاف آل کراچی تاجراتحاد نے گزشتہ روز حکومت سندھ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں