ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کی کمی

ڈالرکی قدر گھٹ کر151 روپے 50 پیسے ہوگئی


ویب ڈیسک May 22, 2019
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کم ہوکر 153روپے ہوگئی فوٹو:فائل

AL UYAYNA: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی اور قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے153روپے کی سطح پر آگئی۔ آج صبح انٹربینک میں کاروبار کے آغازمیں ڈالرکی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر152 روپے کا ہوگیا۔ تاہم ایک گھنٹے بعد ہی انٹربینک مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا اور ڈالر کی قدر گھٹ کر 151 روپے 83 پیسے ہوگئی جب کہ مزید کچھ دیربعد ڈالر مزید سستا ہوکر 151 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

ملک میں کئی روز سے ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر2 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 151.92 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روزکے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پرغیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں