مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمن عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک May 22, 2019
مولانا فضل الرحمن عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، فردوس عاشق اعوان۔ فوٹو : فائل

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کے لیے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت۔



فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں