آئٹم سانگ پر بہت محنت کی ’’دھوم تھری‘‘ میں پرفارمنس شاندار ہوگی کترینہ کیف
فلم میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہوں، کترینہ
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے انھوںنے دھوم تھری کے آئٹم سانگ پر بہت محنت کی ہے اس فلم میں ان کی پرفارمنس بھی شاندار ہوگی۔
واضح رہے کہ فلمساز ادیتہ چوپڑاکی اس فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریہ نے دی ہیں۔ فلم مکمل ہوچکی ہے اور 25دسمبرکو سینماگھروں کی زینت بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار اداکیاہے جب کہ کترینہ فلم کی ہیروئن ہیں۔ فلم میںابھیشک بچن اور اودھے چوپڑا نے پولیس افسرکے کرداراداکیے ہیں جب کہ جیکی شروف اور ٹربٹ بیتھل نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔عامر خان اور کترینہ کیف کی اس فلم کے لیے میوزک پریتم نے تیارکیا ہے جس میں آئٹم سانگ شامل کرلیا گیا ہے جس پرکترینہ کیف نے ہی پرفارمنس دی ہے۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''دھوم تھری ''میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کے لیے اس پر بہت کام کیا ہے۔ پوری ٹیم نے اس حوالے سے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے یہ فلم بھی منفرد موضوع رکھتی ہے اور میرا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے ۔
فلم میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں بہت عمدہ کام ہورہا ہے اور دنیا میں ان کے مقابلے کی فلمیں بنانے کا رحجان بھی زور پکڑ رہا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ''دھوم تھری''میں عامر خان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے۔ کترینہ کیف نے کہا کہ نئی فلم ''دھوم تھری''کاآئٹم سانگ بھی شاندار ہے ۔فلم کے گیتوں پر پرفارمنس کے لیے انتہائی مشکل رقص سیکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی جو کئی مہینوں تک محیط رہی ۔28سالہ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ''دھوم تھری ''میں مختلف کردار ہے اس میں آئٹم سانگ کے لیے بڑی محنت کی ہے اس میں میری پرفارمنس یادگار ہوگی اوراپنے رقص سے شائقین کو مدہوش کردوں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور فنکار عمر بھر ہی سیکھتا رہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس میں کلاسیکل ڈانسنگ کے ساتھ ایروبیٹکس کا استعمال ہونے کے سبب یہ رقص بہت مشکل ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے۔
نئی فلم کے نئے کردار اور نئے انداز بہت کچھ سیکھانے کا باعث بنتے ہیں۔ اس فلم میں عامر خان اور میری پرفارمنس ذرا مختلف ہوگی۔ ادھر عامر خان نے فلم میں اپنے منفرد کردار کے لیے اسٹریلیا میں جمناسٹک کی خصوصی تربیت حاصل کی ہےجس کی انھوں نے کسی کوخبر نہیں ہونے دی۔ پتہ اس وقت چلا جب انھوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جمناسٹک میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف 16جولائی 1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ ورک ویزے پر بھارت کا سفر کیا۔ ان کے والد محمدکیف کا تعلق کشمیر سے تھا جب کہ والدہ انگریز تھیں والدین میں طلاق کے باعث اداکارہ کے بچپن میں ہی علیہدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ کاخاندان ہانگ کانگ سے چین گیا جہاں سے جاپان چلاگیا پھر جاپان کا سفر کیاجہاں کترینہ صرف آٹھ برس کی ہوئی تو خاندان کے افراد فرانس منتقل ہوگئے کچھ مہینے یورپ کے مختلف شہروں میں مقیم رہے ۔
کترینہ کے اہلخانہ ہوائی میں بھی قیام پذیر ہوئے اور وہاں سے بالاآخر اپنی ماں کے آبائی ملک برطانیہ منتقل ہو گئیں۔ کترینہ کا بھارت آنے سے قبل لندن میں قیام صرف تین برس ہی رہا ۔تاہم ماں کی وجہ سے انھیں شہریت ملی اور سمجھا یہی جاتا ہے کہ کترینہ لندن میں پیدا اور جوان ہوئیں ۔کترینہ کیف کی پہلی فلم ''بوم''2003میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ۔اداکارہ نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرکے اپنے فن کی دھاک بٹھائی۔ کئی بار فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی ۔نئی فلم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ''دھوم ''سیریز کی یہ تیسری فلم اب ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کی کہانی اور کردار پہلی دونوں فلموں سے مختلف اور بہتر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ فلمساز ادیتہ چوپڑا اور فلم کے مرکزی کردار عامر خان نے اس فلم کو 2012کے دوران کرسمس پر ریلیز کرنے کا پلان بنایا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا پھر 2013کے شروع میں فلم کو سینمائوں کی زینت بنانے کا بھی اعلان کیا گیا مگر اسے بھی تبدیل کرنا پڑا اور اس کے لیے کرسمس کا موقع ہی مناسب سمجھا گیا یوں اب یہ فلم 25دسمبر 2013کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔