سعودی عرب نے مزید 3 سال کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکردیں مشیرخزانہ

سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا، حفیظ شیخ


ویب ڈیسک May 22, 2019

سعودی عرب نے مزید 3 سال کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب ہرسال 3 ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی مؤخر کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طورپر9.6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر ہوں گی۔

https://twitter.com/ahshaikhfinance/status/1131191523914211328

مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا اور ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔