حسن علی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم

خواہش ہے قوم نے جیت کا جو جشن چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر منایا تھا وہ اس بار بھی منائے، حسن علی


ویب ڈیسک May 22, 2019
خواہش ہے قوم نے جیت کا جو جشن چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر منایا تھا وہ اس بار بھی منائے، حسن علی . فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی چیمپئنزٹرافی کی طرح ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔

دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے عبرتناک شکست دی تھی جس میں حسن علی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ حسن علی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔

قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر انگلینڈ میں عالمی کپ کھیلنے کے لیے موجود ہے جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے حسن علی سے اسی شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے جو انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی بہترین بولنگ کے ذریعے دکھائی تھی جب کہ حسن علی کی بھی خواہش ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر قوم نے جیت کا جو جشن منایا تھا وہ اس بار بھی منائے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ صرف پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہے، ورلڈ کپ میں 8 دیگر میچ بھی ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا اسے دیکھتی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے جس میں وہی جیتے گا جو اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہترین کھیل کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔