مائیکروسافٹ کے ملازمین کی غیرقانونی سرگرمی کا الزام رد
جنوری 2010 میں حکومت پنجاب سے معاہدے میں تیسری پارٹی شامل نہیں تھی
وال اسٹریٹ جرنل میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت مائیکروسافٹ کے ملازمین اور کاروباری شراکت دار وں کے پاکستان اور روس میں کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیق کر رہی ہے۔
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے یہ وضاحت کی ہے کہ مائیکروسافٹ ایسے ہر معاملے کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور حکومت کی جانب سے کسی بھی تفتیش میں مکمل تعاون فراہم کرتا ہے، دنیا بھر میں کام کرنے والی دوسری بڑی کمپنیوں کی طرح ہمیں بھی بعض اوقات ملازمین یا کاروباری شراکت داروں کی جانب سے مبینہ ناشائستگی کے مرتکب ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں اور ہم اس حوالے سے مکمل تحقیقات کراتے ہیں، خواہ اس خبر کا ذریعہ کوئی بھی ہو، ہم دنیا بھر میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو قانونی اور اخلاقی معیار کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے فعال تربیت، نگرانی اور آڈٹ پر کثیر سرمایہ بھی لگاتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے اس سفر کی جو ایک ریفرنس وزٹ تھا بغور تفتیش کی ہے جس کا وال اسٹریٹ جرنل کے آرٹیکل میں ذکر کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کو دستیاب ہونے والی معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس کاروباری سفر کی معقول ضرورت تھی اور اس کے اخراجات بالکل مناسب تھے۔ مائیکرو سافٹ نے جنوری 2010 میں حکومت پنجاب کے ساتھ Enterprise License Agreement پردستخط کیے تھے، یہ ایک براہ راست معاہدہ تھا جس میں پارٹنرز، ری سیلرز اور کوئی تیسری پارٹی شامل نہیں تھی۔ بیان کے مطابق یوں تو احکام کی تعمیل کرنا کمپنی کے ہر ملازم کی ذمے داری ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کمپنی کی پالیسیوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے پاس پروفیشنلز کا ایک پورا گروپ بھی موجود ہے۔
ہمارے پاس 50سے زائد افراد موجود ہیں جن کی بنیادی ذمے داری ہی کمپنی کی پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا ہے اور 120مزید افراد ایسے ہیں جن کا بنیادی کام ہی احکام کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے، یہ ہمارے کاروبارکے حجم اور پھیلاؤ کی عکاسی کرتا ہے اوریہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں۔
بیان کے مطابق ہمیں اس کردار پر فخر ہے جو مائیکروسافٹ دنیا بھر کے کاروباروں، حکومتوں ، غیرمنافع شدہ ذرائع اور صارفین کو ٹیکنالوجی مہیا کرنے کے لیے ادا کر رہا ہے اور اس مثبت اقتصادی تاثر پر بھی ہم مسرت محسوس کرتے ہیں جو مقامی سطح پر ہماری کمپنی کے حوالے سے پایا جاتا ہے، ہم ہر اس ملک میں بہترین قانونی اور اخلاقی معیار کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہیں گے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔