حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اسلحے کی نمائش اور شدید ہوائی فائرنگ

مسلم لیگ ن کے کارکنان فائرنگ کی فوٹیج بنانے پر ایک کیمرہ مین کو اٹھا کر لے گئے اور اس کا کیمرہ چھین کر اسے ہراساں کیا


ویب ڈیسک August 28, 2013
مسلم لیگ ن کے کارکنان فائرنگ کی فوٹیج بنانے پر ایک کیمرہ مین کو بھی اٹھا کر لے گئے اور اس کا کیمرہ چھین کر اسے ہراساں بھی کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے شا ہد حسین بھٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونے کی خوشی میں نکالی جانے والی ریلی میں اسلحے کی کھلم کھلا نمائش اور شدید فائرنگ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے شاہد حسین بھٹی کی جیت کی خوشی میں نکالی جانے والی ریلی میں جدید اسلحے کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے باعث گردو نواح کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔


موقع پر موجود پولیس اہلکار اس سارے واقعے کو خاموش تماشائی بن کردیکھتے رہے اور فائرنگ کرنے والے کارکنان میں سے کسی شخص کو بھی گرفتار نہیں کر پائے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان کو گرفتار نہیں کر سکتے، ادھرخوشی میں بپھرے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکنان فائرنگ کی فوٹیج بنانے والے ایک کیمرہ مین کو بھی اٹھا کر لے گئے اور اس کا کیمرہ چھین کر اسے ہراساں بھی کیا، تھوڑی دیر بعد کیمرہ مین کو ان کے قبضے سے چھڑا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں