سعید آباد میں مقابلہ 2 کار سوار ملزمان ہلاک ایک زخمی
چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی
سعید آباد کے قریب چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں مقابلہ، ملزمان نے کار سے اتر کر بھاگتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں2 مسلح افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، 2 گھنٹے تک مسلسل فائرنگ سے علاقہ نو گوایریا میں تبدیل ہوگیا۔
بعد ازاں پولیس لاشیں اٹھا کر اسپتال جارہی تھی کہ بڑی تعدادمیں لوگوں نے پولیس کا گھیرائو کرلیا اور زبردستی لاشیں بغیر پوسٹ مارٹم کرائے لے کر روانہ ہوگئے۔ ہلاک شدگان گائوں نگیو رند کے رہائشی تھے، ایک کا نام دلبر اور دوسرے کا خبدار رند بتایا گیا۔
رشتے داروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے بے قصور لوگوں کو مارا ہے، پولیس کے خلاف دھرنے دے کر قانونی کارروائی کریں گے۔واقعے کے بعدایس پیمٹیاری امجد شیخ نے رابطے پر بتایا کہاس سلسلے میں وہ انکوائری کرنے کے بعد ہی کچھ بتائیں گے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔