سندھ میں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے نثار کھوڑو

ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی، کراچی میں 40 برس سے بدامنی جاری ہے، نوابشاہ میں خطاب


Nama Nigar August 28, 2013
نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں جو بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا اس پر ایم کیو ایم کے سوا دیگر سب سیاسی قوتیں متفق ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم میں 104 امیدواران میں ہائی اسکول ٹیچر کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انھوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں فوج طلب کیے جانے کے بیان پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم 15 سال تک اقتدار میں رہی تب فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا تھا؟ کراچی میں بدامنی گزشتہ 40 برس سے جاری ہے جو ک فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی پیدا کردہ ہے جسے آہستہ آہستہ ختم کردیا جائیگا۔



انھوں نے کہا کہ سندھ میں جو بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا اس پر ایم کیو ایم کے سوا دیگر سب سیاسی قوتیں متفق ہیں۔ پی پی پی کی کوشش ہے کہ ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے جو سندھ کے عوام اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول ہو۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نے تقریب میں 104 امیدواران میں ایچ ایس ٹی کے آفر آرڈرز تقسیم کیے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ تقریب سے صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہپیچوہو ہ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |