ٹنڈو محمد خان سے 3 ڈاکو گرفتار اسلحہ و مسروقہ گاڑیاں برآمد

ملزمان بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، پولیس


Nama Nigar August 28, 2013
ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے افراد سے لوٹ مارکی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان پولیس نے ڈکیت گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اسلحہ اور2 موٹر سائیکلیں برآمد، ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے افراد سے لوٹ مارکی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان ذوالفقار مہر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان سے جرائم کے خاتمے کے لیے ڈی ایس پی خالد رستمانی، سی آئی اے انچارج منور ساریو اور ایس ایچ او سٹی شمس کھوکھر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے موٹر سائیکلیں اور بینک سے رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹنے والے3 ملزمان بشیر ملاح، سرور لغاری اور اللہ بچایو میر جت کو نجی بینک سے گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان میں اللہ بچایو میر جت نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ ہے جو ملزمان کو بینک سے پیسے نکلوا کر جانے والے افراد کے بارے میں اطلاع دیتا تھا جس پر ملزمان کسی بھی سنسان جگہ پر لوگوں کو لوٹ لیتے تھے جبکہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ واردات کے بعد ملزمان کو بینک میں پناہ دیتا تھا اور اگلی صبح بینک ٹائم شروع ہونے سے قبل انہیں روانہ کر دیتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں