غیرقانونی رہائش پذیر 10 افغانیوں کو جیل بھیج دیا گیا

افغان باشندے عدالت میں شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات پیش نہ کرسکے


Staff Reporter August 28, 2013
فاضل عدالت نے افغان باشندوں سے قومی شناختی کارڈ طلب کیا لیکن ملزمان قومی شناختی کارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے عدالت نے انھیں جیل بھیج دیاا فوٹو: اے ایف پی / فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی آصف احمد نے غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار 10افغان باشندوں کو 14 روز کیلیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمات کے تفتیشی افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

منگل کو تھانہ تیموریہ ، تھانہ شریف آباد اورتھانہ حیدری مارکیٹ نے غیر ملکی باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ضیا الحق ، نیاز احمد ، خان کوہ، عبید ، محمد عرفان ، محمد بلال ، شاہ جلال ، شیر خان اور عبدالرئوف سمیت 10 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔



ملزمان رہائشی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے، اس موقع پر فاضل عدالت نے افغان باشندوں سے قومی شناختی کارڈ طلب کیا لیکن ملزمان قومی شناختی کارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے عدالت نے انھیں جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔