پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ

’شاہین 2‘ 1500 کلومیٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے

تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور: فوٹو: فائل

پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین 2' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین 2 ' کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل 1500 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شاہین 2 پاکستان کی کم سے کم ڈیٹرنس اورخطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ضروریات پوری کرتا ہے، تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس اور چیئرمین نیسکام نے 'شاہین 2' کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔




 

 

 
Load Next Story