نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بد حالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا، معاون خصوصی


ویب ڈیسک May 23, 2019
وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے،فردوس عاشق فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم اور حکومت کو نالائق کہنے پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے، نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے،دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی معیشت کو چونا لگا کرمفرور ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں وہی لائق ہے جو منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے بتائے، جو قوم کے پیسے کھا کرپھر شوبازی کرے، قوم کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر ان کے چہیتوں کے پیٹ بھرے، ان کی نظر میں جو قوم کے پیسے کھا کرپھر شوبازی کرے وہ لائق ہے، جو ان کی کرپشن کا حصہ دار نہ بنے اور ان سے کرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق ہے اور نا اہل بھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں