بالی وڈ کی بڑی فلمیں پہلے ہفتے ہی پیسہ بنا لیتی ہیں
یش چوپڑا کی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ممبئی کے ایک تھیٹر میں دس سال تک چلی
تمام فلموں نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ایک اور مشترک بات یہ بھی ہے کہ ان تمام بلاک بسٹر فلموں کے کاروبار میں دوسرا ہفتہ آتے آتے زبردست کمی آئی۔فلمی کاروبار سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فلموں نے اپنی کل باکس آفس آمدنی کا تقریبا 80 سے 85 فیصد حصہ پہلے ہفتے میں ہی پورا کر لیا۔ایک زمانہ تھا، جب رمیش کی فلم'' شعلے'' ممبئی کے منروا تھیٹر میں پانچ سال تک چلی تھی۔
اداکار راجندر کمار کی تو تقریبا ہر فلم جوبلی ہٹ ہوتی تھی-اسی وجہ سے انھیں جوبلی کمار تک کہا جانے لگا تھا۔ نوے کی دہائی میں ریلیز ہوئی یش چوپڑا کی فلم'' دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' ممبئی کے ایک تھیٹر میں دس سال تک چلی۔
پچھلے چند سالوں کی کچھ بہت بڑی ہٹ فلموں پر نظر ڈالیں تو 3 ایڈیٹس ہی ایسی فلم تھی جس نے پہلے ہفتے کے بعد بھی ناظرین میں دلچسپی برقرار رکھی، فلم نے اپنے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بھی زبردست بزنس کیا تھا اور اس کی کل آمدنی 200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ تھی۔اسی وجہ سے اسے ہندی فلموں کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم مانا جاتا ہے۔