آفریدی کے پاس پانچواں کامیاب بیٹسمین بننے کا موقع
کامران اکمل اور کپتان مصباح الحق بھی 3، 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے...
پاکستان کے پاس 10 برس بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیتنے کا یہ سنہری موقع ہے، شاہدآفریدی کو پاکستانی ون ڈے تاریخ کا پانچواں کامیاب ترین بیٹسمین بننے کیلیے 140 رنز مزید درکار ہیں، کامران اکمل اور مصباح الحق بھی 3، 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آخری بار گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز2002 میں وقار یونس کی زیرقیادت 2-1 سے جیتی تھی، یو اے ای میں 2009 کی سیریز میں کینگروز3-2 سے فاتح رہے جبکہ2009-10 کے ہوم میچز میں گرین شرٹس کو 5-0 سے شکست کا مزہ چکھایا تھا،آخری باہمی 10 میچز میں پاکستان کے ہاتھ صرف 2 ہی فتوحات آئی ہیں،اس میں گذشتہ برس ورلڈکپ میں 4 وکٹ کی جیت بھی شامل ہے،آسٹریلیا سے باہمی 86 میچز میں صرف 30 ہی پاکستان نے جیتے،52 میں شکست ہوئی، ایک ٹائی جبکہ 3 غیرفیصلہ کن رہے۔
پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف امارات میں منعقدہ سیریز میں 4-0 جبکہ سری لنکا میں 3-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، البتہ اس دوران ایشیا کپ کی فتح حوصلہ افزا رہی،رواں برس پاکستان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی اور14 میں سے 5 میں فتح ملی، ان میں سے 3 بھی افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف ہیں، 8 میں شکست ہوئی جبکہ ایک غیرفیصلہ کن رہا۔
آل رائونڈر شاہدآفریدی کو پاکستانی ون ڈے تاریخ کا پانچواں کامیاب ترین بیٹسمین بننے کیلیے 3 میچز میں 140 رنز بنانے ہوں گے، وہ اب تک342ون ڈے میں 7031 رنز بنا چکے، ان سے آگے موجود سلیم ملک نے 283میچز میں 7170 رنز اسکور کیے تھے، وہ 345 وکٹوں کے ساتھ وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد تیسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بھی ہیں۔کامران اکمل مزید 76رنز بنا کر 3 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستانی بیٹسمینوں کی فہرست میں نام درج کرا لیں گے جبکہ کپتان مصباح الحق کو یہی اعزاز حاصل کرنے کیلیے 91 رنز درکار ہیں۔